Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

اسلامی ہمیں وُضُو ،  غسل ، نماز ، اور دِین  کی اَہَم باتیں سیکھاتی بھی ہے اور ان پر عَمَل کرنے کا درس بھی دیتی ہے۔ نماز سیکھنے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ! * عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے ! * مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخِلہ لے لیجئے ! * فرض علوم کورس کر لیجئے ! * یا کم از کم 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس تو کر  ہی لیجئے ! اَلحَمْدُ للہِ !    دعوتِ اسلامی کے شُعْبے : مدنی کورسز کے تحت  نماز کا دُرست طریقہ سکھانے کے لئے  وقتاً فوقتاًعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی سمیت مختلف مَقامات پر 7 دن کا فیضانِ نماز کورس  کروایا جاتا ہے ، اس کے علاوہ امتِ مُسلمہ کی آسانی کے لئے دعوتِ اِسلامی کے شُعْبہ فیضان آن لائن  اکیڈمی کے تحت فیضانِ  نماز  کورس آن لائن بھی کروایا جاتا ہے۔ان کورسز میں داخلہ لیجئے ! اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! عِلْمِ دین کا خزانہ نصیب ہو گا * روزانہ کم از کم  2 درس دینے کی نیّت کے ساتھ فیضانِ نماز کتاب  سے مسجد درس اور  7 منٹ چوک درس دیجئے ، اس سے لوگوں کے دِلوں میں نمازِ پنجگانہ کی اہمیت و محبت بڑھے گی اور نمازپڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہو گا * شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی بہترین کتاب ہے : نماز کے اَحْکام۔ اس کتاب میں وضو کا طریقہ ، غسل کا طریقہ ، نماز کا طریقہ ، مُسافر کی نماز ، قضا نمازوں کا طریقہ  اور نمازِ جنازہ کا طریقہ لکھا ہوا ہے یہ ساری معلومات حاصل کرنے کے لئے نماز کے احکام خرید کر مُطالعہ کیجئے۔

دُوسروں کو نماز کی دَعوت دیجئے !

 پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے خُود تو اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نماز پڑھنی ہی پڑھنی ہے ، اس