Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

بہت محبوب تھا ، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  آخری عشرے کے اعتکاف کا بہت اہتمام فرماتے تھے۔ یہاں تک کہ ایک مرتبہ کسی سبب سے رمضان المبارک میں اعتکاف نہ ہو سکا تو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے شوال میں اعتکاف فرمایا۔ ( [1] )  

اعتکاف کے فضائِل

 * اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا ، ہر خندق کی مَسَافت  ( یعنی دُوری )  مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ ( [2] ) * اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ( [3] )  * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ( [4] )

اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے ، فیضانِ رمضان پانے ، گُنَاہوں سے بچنے اور نیک نمازی


 

 



[1]...  بخاری ، کتاب الاعتکاف ، باب الا عتکاف فی الشوال ،  صفحہ : 533 ، حدیث : 2041 ۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔

[3]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔

[4]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔