Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف بھی کروایا جاتا ہے ، آپ بھی پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی نیت کر لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ماہِ رمضان المبارک میں گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے ، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا ، آئیے ! ترغیب کے لئے اجتماعی اعتکاف کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

گناہوں بھری زِندگی میں بہار آگئی

ڈیرہ اللہ یار  ( صُوبہ بلوچستان ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں غرق تھا ، فلمیں دیکھنا اور بدنگاہی وغیرہ میرے پسندیدہ مشغلے تھے ، ایک مرتبہ ایک عاشِقِ رسول اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے بڑے پیار بھرے انداز میں مجھے اجتماعی سُنّت اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی ، ان کا حکمت بھرا اور پیارا انداز دیکھ کر میرا دِل چوٹ کھا گیا اور میں رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کے لئے فیضانِ مدینہ جا پہنچا۔ دورانِ اعتکاف مبلغین اسلامی بھائیوں کے سُنّتوں بھرے بیانات ، پُرسوز مناجات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں سے میرے دِل کی دُنیا بدل گئی ، میں نے پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا ، اس کی برکت سے میرے کردار اور گفتا میں مثبت تبدیلیاں آنے لگیں ، میں  نے عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا ، سُنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی اور اَلْحَمْدُ للّٰہ ! نمازوں کا پابند بھی بن گیا۔

آئیں گی سُنتیں ، جائیں گی شامتیں                                                                     مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف