Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

تمہارا دین مکمل کردیا  ۔

دین مکمل ہو گیا کیونکہ عَیْنِی  ( یعنی آنکھوں سے دیکھنے والا )  گواہ تشریف لا چکا ہے۔ ( [1] )     

نہ رکھی گل کے جوشِ حُسن نے گلشن میں جَا باقی   چٹکتا پھر کہاں غُنْچَہ کوئی باغِ رسالت کا ( [2] )

وضاحت : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم باغِ نبوت کے انتہائی حسِین پھول ہیں ، ان کے مقدس حُسْن نے باغِ نبوت میں ایسی رنگینی بنا دی کہ اب کسی اور پھول کے لئے اس باغ میں جگہ ہی نہ بچی ، جب باغِ نبوت میں اب مزید کسی پھول کی حاجت ہی نہ رہی ، جگہ ہی نہ بچی تو بھلا اب کوئی اور پھول اس باغ میں کیسے کھِل سکتا ہے۔

سَفَرِ مِعْراج اور پیاری نماز

پیارے اسلامی بھائیو ! مِعْراج شریف عَظِیْمُ الشَّان مُعْجزَہ ہے اور نماز اَفْضَل ترین عِبَادت ہے ۔ اگر ہم غور کریں تو معلوم ہو گا کہ مِعْراج شریف اور نماز کا آپس میں بہت گہرا تَعَلُّق ہے۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مَکَّہ مُکَرَّمَہ سے چلے ، بیت المقدس ، پھر ساتوں آسمان ، پھر سُدرۃ ُالمنتہیٰ ، پھر لامکاں ، پھر وہاں سے واپس مکہ مکرمہ تشریف آوری ہوئی ، اس پُورے سَفَر میں جگہ جگہ نماز نظر آتی ہے۔   پُورے سَفَرِ مِعْراج میں کم و بیش 12 مقامات ہیں جہاں مِعْراج کے دُولہا ، مکی مدنی مُصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےنماز ادا فرمائی۔

 ( 1 ) : پہلا مقامِ نماز؛ مدینہ طیبہ

صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : جب نورِ خُدا ،  سرورِ اَنبیا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سَفَرِ مِعْراج کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں ایک مقام پر پہنچ کر حضرت


 

 



[1]... نور العرفان ، پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل ، زیرآیت : 1 ، صفحہ : 339بتغییر قلیل۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ : 37 ۔