Book Name:Muhaddis e Azam

( 5 ) : نمازادا کرنے کی برکت سے مسجِدتعمیر ہو گئی

یونہی ایک مرتبہ حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ کسی دِینی جلسہ میں شرکت کے لئے ساہیوال تشریف لے کر گئے ، واپسی پر خانیوال کی طرف سے سَفَر ہوا ، اس سَفَر کے دوران آپ نے فجر کی نَماز خانیوال اسٹیشن پر ادا کی ،  ( ان دِنوں خانیوال اسٹیشن پر مسجد نہیں تھی )  ۔الحمد للہ!حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ نے جس جگہ نَمازِ فجر ادا فرمائی تھی ، اب وہاں عالیشان مسجد موجود ہے۔ ( [1] )

شعبہ خُدَّامُ المساجد والمدارس کا تعارُف

اَلْحَمْدُ للّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیغام دُنیا بھر میں پہنچ چکاہے اور اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی 80سے زائد شعبہ جات میں سنّتوں کی خدمت میں مشغول ہے۔ انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ  خُدّامُ المساجد والمدارسہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!  مساجد کی ضَرورت کے پیشِ نظر عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ  ( کراچی )  کے بعد پہلی مسجد کنزالایمان تعمیر کی گئی اور اس کےبعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتہم العالیہ نے چند اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک شعبہ قائم کیا اور اس کا نام خدّام المساجد والمدارس رکھا اور ذہن دیا کہ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت مساجد بنائی جائیں۔

اَلْحَمْدُ للّٰہ! شرعی و تنظیمی اُصول و ضوابط کے مطابق اِس شعبے کے تحت مساجد کے معاملات سرانجام دِیے جاتے ہیں۔

مسجد بنانے کی فضیلت

اے عاشقان رسول!مسجد بنانا یا اس کی تعمیر میں حصہ لینا بڑی فضیلت کا کام ہے۔اللہ


 

 



[1]...حیاتِ محدثِ اعظم ، صفحہ : 117۔