Book Name:Muhaddis e Azam

پاک   قرآن ِکریم میں فرماتا ہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ    ( پارہ : 10 ، سورۂ توبہ : 18 )

ترجَمہ کَنْزُ الاِیْمان : اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں۔

مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں :  ( معلوم ہوا؛ ) مسجد بنانے ، اسے آباد کرنے یا وہاں باجماعت نماز ادا کرنے کا شوق صحیح مؤمن ہونے کی علامت ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ایسے لوگوں کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔  ( [1] )

 مسجد بنانے کے فضائِل پر 2 احادیث

  ( 1 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کے لیے مسجد بنائے گا اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ ( [2] )  ( 2 ) : رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : کہ جس نے مسجد اس لئے بنائی تاکہ اس میں اللہ پاک کا ذکر کیا جائے تو اللہ پاک ا س کیلئے جنت میں گھر بنائے گا۔ ( [3] )  

اللہ پاک  ہمیں بھی مسجدیں بنانےیا  مسجد کی تعمیر میں کسی طرح حصہ شامل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آہ !سالارِقافلہ کی روانگی

حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ آخری عمر میں کچھ عرصہ بیمار رہے ، 29 رَجَبُ الْمُرَجَّب


 

 



[1]... تفسیر نعیمی ، پارہ : 10 ، سورۂ توبہ ، زیرِ آیت : 18 ، جلد : 10 ، صفحہ : 204۔

[2]...مسلم ، کتاب الزہد  ، صفحہ : 1140 ، حدیث : 2983۔

[3]... ابن ماجہ ، کتاب المساجد ، صفحہ : 127 ، حدیث : 735۔