Book Name:Muhaddis e Azam

نور نے موٹی چادر کی صورت اختیار کر لی اور جنازۂ مبارکہ اس میں چھپ گیا چمکیلے تانبے کے باریک پتروں کی طرح نور کی سنہری کرنیں جنازۂ مبارکہ پر گر رہی تھیں ہزار ہا اَفْراد نے تعجب سے اس آسمانی منظر کو دیکھا کچھ دیر تک یہی کیفیت رہی پھر آہستہ آہستہ جنازۂ مبارکہ دوبارہ نظر آنا شروع ہوا بالآخِر جنازہ مبارکہ  ایک وسیع و عریض میدان میں لایا گیا جہاں آپ  رَحمۃُاللہ علیہ کی  نَماز جنازہ ادا کی گئی ، جنازے  میں اتنے لوگ شریک تھے کہ کبھی فیصل آباد کی تاریخ میں جمع نہ ہوئے۔آپ  رَحمۃُاللہ علیہ کی آخری آرام گاہ جامعہ رضویہ مظہرِ اِسلام ( فیصل آباد )  میں واقِع ہے۔ ( [1] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

شعبان المعظم کے فضائِل کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو! آقا کا مہینا یعنی ماہِ شعبان المعظم تشریف لا رہا ہے ، بہت بابرکت مہینا ہے ، 15شعبان رحمتوں ، مغفرتوں بھری مبارک رات یعنی شبِ براءَت بھی آتی ہے ، لہٰذا کوشش کیجئے کہ یہ مبارک مہینا نیکیاں کرتے ، گُنَاہوں سے بچتے اور بالخصوص خوفِ خُدا سے روتے ، رحمتِ اِلٰہی کی بھیک مانگتے ، کثرت سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے گزرے۔

شعبان المعظم کی چار اَہَم عِبَادات ہیں ، کون کون سی ہیں ؟ آئیے سنتے ہیں :

 ( 1 ) : شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی پہلی اَہَم عِبَادت : درود کی کثرت

               یُوں تو درودِ پاک زِندگی بھر کا وظیفہ ہے ، ہمارے روزانہ کے معمولات میں درودِ پاک کی کَثْرَت شامِل رہنی چاہئے اور سارا سال ہی درود پڑھنا چاہئے ، البتہ اب شَعْبَانُ


 

 



[1]...حیاتِ مُحَدِّثِ اَعْظَم ، صفحہ : 333 تا 342 خلاصۃً۔