Book Name:Faizan e Imam Azam

وُضو ( میں اِسْتعمال شُدہ پانی ) کے قطرے ٹپک رہے تھے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے اِرْشاد فرمایا : اے بیٹے ! ماں باپ کی نافرمانی سے تَوْبہ کرلے۔اُس نے فورًا عرض کی : ’’میں نے تَوْبہ کی۔‘‘ایک اورشَخْص  کے وُضو ( میں اِستِعمال ہونے والے پانی ) کے قطرے ٹپکتے دیکھے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے اُس شَخْص  سے اِرْشاد فرمایا : ’’اے میرے بھائی ! تُوبدکاری سے تَوْبہ کرلے۔‘‘ اُس نے عرض کی : ’’میں نے تَوْبہ کی۔‘‘ایک اور شَخْص  کے وُضوکے قَطرات ٹپکتے دیکھے تواسے فرمایا : ’’شَراب نَوشی اور گانے باجے سُننے سے تَوْبہ کر لے۔‘‘ اُس نے عرض کی : ’’میں نے  تَوْبہ کی۔‘‘ امامِ اعظم ابُو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ پرکَشف کے باعِث چُونکہ لوگوں کے عُیُوب ظاہِر ہو جاتے تھے ، لہٰذا آ پرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے بارگاہِ خُداوَندی  میں اِس کشف کےخَتم ہوجانے کی دُعا مانگی : اللہ پاک نے دُعاقَبول فرمالی جس سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کو وُضو کرنے والوں کے گُناہ جھڑتے نظر آنا بند ہوگئے۔   ( المِیزانُ الکبریٰ ج۱ ص۱۳۰ ، از نیکی کی دعوت ، ص۳۹۶ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نےسنا کہ کروڑوں حَنفیوں کے پیشوا حَضْرت   امامِ اعظم ابُوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی چشمِ وِلایت  لوگوں کی وُضو کے ذَرِیعے جَھڑنے والی مَعصِیَت یعنی نافرمانیاں دیکھ لیتی تھی ! بے شک یہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی عظیم کَرامت تھی ، تاہم آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کو لوگوں کے عُیُوب پرمُطَّلع ہونا گوارا نہ ہوا ، تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے اس وَصْف کے ختم ہوجانے کی دُعا کی ، تو اللہ   پاک نے دُعا قبول فرمالی۔

یہاں وہ لوگ عبرت حاصِل کریں جو کہ امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی مَحبَّت کا دم تو بھرتے ہیں مگر زبردستی آڑے تِرچھے سُوالات ( CROSS QUESTIONS )  کرکے لوگوں کے عَیبوں کی ٹوہ  میں بھی رہتے ہیں ، یاد رکھئے ! بِلامَصلَحتِ شَرعی اِرادۃً کسی مُسلمان کا عَیب مَعْلُوم کرنا گُناہ و حرام اورجہنَّم میں لے