Book Name:Faizan e Imam Azam

مَقْصَد یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم ان کے حالاتِ زِندگی سُنیں اور اپنی زِندگیوں کو ان کی حَیاتِ مُبارَکہ  کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔لہٰذاہمیں بھی اپنے تمام گُناہوں سے سچی تَوْبہ  کرکے اَسلاف کی سیرت و کردار بالخُصُوص حَضْرتِ  امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے نقشِ قدم پر چلنےکی کوشش کرنی چاہئے ، اِنْ شَآءَ اللہ  اس کی خُوب خُوب بَرَکتیں نصیب  ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                        صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دار السنّہ :

   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی  کام کررہی ہے ، ان میں  سے ایک شُعْبہ ”  دار السنّہ  “ بھی ہے۔ جس کے تحت مختلف مُلکوں ، شہروں اور قَصْبوں سے آنے والے  عاشقان رسول کی  تنظیمی واخلاقی تربیت کی جاتی ہےاور اس مقصد کے لئے مختلف مدنی مراکز میں دار السنّہ  قائم کیا جاتا ہے۔دار السنّہ میں مدنی مراکز میں آنے والے عاشقان رسول کو علم دین ، سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں ، درست قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے ، نیز جو عاشقان رسول ، اللہ کی راہ میں مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں انہیں سفر سے پہلے سفر کے آداب ، سفر کی سنتیں ، اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے مقاصد بتاکر دارالسنہ سےسمتیں دے کر مدنی قافلے میں  روانہ کیا جاتا ہے ، پھر یہ اسلامی بھائی علمِ دین سیکھ کراور سُنَّتوں  کی تربیت پاکر اپنے علاقوں میں جا کر ’’نیکی کی دعوت‘‘ کی دھومیں مچاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی  وَقتاً فوقتاً سُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے دار السنّہ پر حاضر ہونا چاہیے اور جو سیکھیں اسے دوسروں تک بھی پہنچانے کی سَعادَت پانی چاہیے۔ دار السنّہ میں مدنی قافلے کی واپسی پر کارکردگی بھی پر لی جاتی ہے ۔

امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہسے کسی نے سُوال کیا کہ آپ اس بُلند مقام پر کیسے پہنچے ؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ