Book Name:Faizan e Imam Azam

( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں ؟ ( 44 )  کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر  ( بلا مصلحت ِشَرعی )  اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا ؟ ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی ؟  ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی ؟  ( 47 )  چوک درس دیا ، یا سُنا ؟ ( 48 ) اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئےدُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا ؟ ( 49 )  مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں  اِسراف سےبچنے کی کوشش کی ؟ ( 50 ) ٹریفک قوانین کی پابندی کی ؟  ( 51 ) کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار )  سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست  ( نرمی سے )  سمجھانے کی کوشِش فرمائی ؟ یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے ؟ ( 52 )  زبان کو گناہوں  ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ  ) سے بچایا ؟ ( 53 ) زبان کو فُضول اِستِعمال ( یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو ) سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی ؟ ( 54 )   ( گھرمیں اورباہر ) مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے ( یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے ) سے بچنے کی کوشش کی ؟ ( 55 )  عمامہ شریف باندھا ؟  ( 56 )  ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے ؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

 * لکھ کر گفتگو 12مرتبہ * اشار ے سے گفتگو12مر تبہ * نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ

ہفتہ وار10نیک  اعمال