Book Name:Faizan e Imam Azam

مىری حیرت و اِسْتِعْجاب ( تعجب )  کی کیفیّت جان گئے اور مجھے مُخاطَب کرکے فرماىا : ” ىہ ابُوحنیفہ ہیں اور تمہارے امِام ہىں۔

حضرتِ داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنا یہ خواب بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ  اس سے مجھے مَعْلُوم ہوگیا کہ حضرتِ  امامِ اَعْظم ابُوحنىفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کاشُمار ان لوگوں مىں سے ہے جن کے اَوصاف شَریعت کے قائم رہنے والے اَحْکام کى طرح قائِم و دائِم ہىں ، ىہى وجہ ہے کہ رسولِ اکرم  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان سے اس قدر مَحَبَّت فرماتے ہىں اور آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو امام ِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سےجو  مَحَبَّت ہے ، اس سے ىہ نتىجہ بھی نکلتا ہے کہ جس طرح آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے خطا ممکن نہىں ، اسى طرح اللہ  پاک اوررَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کرم سے  حضرت  امام اعظم ابُوحنىفہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ بھى خَطا سے محفوظ ہیں ۔ ( کشف المحجوب ، ص : ۱۰۱بتغیر قلیل )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو ! اس حکایت سے جہاں ہمیں اِمام ِاعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ    کی عظمت وشان معلوم ہوئی ، وہیں   یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ  پاک کی عَطا سے دِلوں کے حالات سے بھی باخبر ہیں ، جبھی تو خواب میں  داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کےدِل میں پیداہونے والے سُوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ’’یہ ابُوحنیفہ ہیں اوریہ تمہارے امام ہیں ۔‘‘یہ تو خواب تھا ، آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تو عَطائے خُداوَنْدی سے اپنی حَیاتِ ظاہری میں بھی کئی غیب کی خبریں اِرشاد فر مائیں۔ چُنانچہ

بینائی لوٹ آئی !

حضرت اُنَیْسَہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہَا فرماتی ہیں : مجھے میرے والدِ مُحترم نے بتایا : میں بیمار ہوا تو سرکارِ عالی