Book Name:Behtreen Khatakar Kon

بندے کے پاس اللہ کریم کے 2 راز

ایک بُزرْگ رَحمۃُ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : بندے کے پاس اللہ پاک کے 2 راز ہوتے ہیں جنہیں اللہ پاک بندے کی طرف اِلہا م فرماتا ہے : (1) : جب وہ اپنی ماں کے پیٹ سے باہَر آتا ہے تو اللہ پاک فرماتا ہے : اے میر ے بندے ! میں نے تجھے دنیا میں پاک اور صاف ستھرا نکال دیا ہے اور زندگی دے کر تجھے اس پر امین بنا دیا ہے۔اب میں دیکھوں گا کہ تُو کیسے امانت کی حفا ظت کرتاہے ؟ اور (2) : جب ا س کی روح نکلتی ہے تو اللہ پاک فرماتا ہے : اے میرے بندے ! تُونے اپنے پاس موجود میری امانت کے ساتھ کیا سُلوک کِیا ؟ کیا تُو نے اس کی حفاظت کی تاکہ اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے مجھ سے ملاقات کرے تو میں بھی اپنا قول پورا کروں یا پھر تُو نے اس کو  ضا ئع کر دیا تو میں پوچھ گچھ اور پکڑ کروں ؟ ([1])

آدمی ساری عمر روئے تب بھی... ! !

اے عاشقانِ رسول ! فرض کیجئے ! کسی بندے کے پاس انتہائی قیمتی ہِیرا ہے اور وہ ہِیرا اس کا اپنا نہیں بلکہ کسی کی اَمانت ہے ، اب وہ ہِیرا اُس سے کہیں گم ہو جائے تو اسے کتنی پریشانی ہو گی ؟ اسے دُہْرا غم ہو گا ، چیز اپنی ہو ، گم ہو جائے تو غم ہوتا ہے مگر کم ، کسی دوسرے کی چیز گم ہو جائے تو دُہْرا غم ہوتا ہے ، اَوَّل تو یہ کہ لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہو گیا ، دوسرا یہ کہ جس کی چیز تھی ، اب وہ نہ جانے میرے خِلاف کیا کاروائی کرے گا ، یہ دہری پریشانی ہوتی ہے۔ اب ذرا غور فرمائیے ! زِندگی ہمارے پاس اَمانت ہے ، ہماری ہر ہر سانس اَمانت ہے اور ہر سانس انمول ہِیرا ہے ، آہ ! ہم نے یہ انمول ہِیرے ضائع کر دئیے ، اگر کسی آدمی کی دی


 

 



[1]...احیاء علوم الدین ، کتاب التوبۃ ، بیان ان وجوب التوبۃ …الخ ، جلد : 4 ، صفحہ : 15 ملتقطًا۔