Book Name:Behtreen Khatakar Kon

مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔

(2) : توبہ کرنے والے کو اللہ پاک محبوب رکھتا ہے ، ارشاد ہوتا ہے :

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ   (پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 222)

ترجمہ کَنْزُ الایمان : بے شک اللہ پسند کرتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو۔

(3) : توبہ کرنے والے پر اللہ پاک کی رحمت برستی ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے :

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ   (پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 39)

ترجمہ کَنْزُ العرفان : تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کر لے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ اپنی مہربانی سے اس پر رجو ع فرمائے گا۔

(4) : اور توبہ کرنے کا ایک اہم ترین فائدہ یہ ہے کہ توبہ کرنے والے کے گُنَاہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰)   (پارہ : 19 ، سورۂ فُرقان : 70)

ترجمہ کَنْزُ العرفان : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں  کی برائیوں  کو اللہ نیکیوں  سے بدل دے گا اور اللہ  بخشنے والا مہربان ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ رَبِّ رحمٰن و رحیم کی کیسی کرم نوازی ہے ، آدمی توبہ کرے تو اس کے گُنَاہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں۔ 

روزِ قیامت ایک گنہگار پر کرم

غیب بتانے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : روزِ قیامت ایک شخص