Book Name:Behtreen Khatakar Kon

کلمہ اینڈ دُعا(Kalma &Dua) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے  I.Tڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام کلمہ اور دُعا (Kalma&Dua) جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے * اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا * کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا * دودھ پینے کی دُعا * سوتے وقت کی دُعا وغیرہ حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ  ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ یعنی جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !                                                                       جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تاریخ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔