Book Name:Nafarmani Ka Anjam

آیت : 18 میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍؕ     ( پارہ : 17 ، سورۂ حَج : 18 )

 ترجمہ کنزُ العرفان :  اور جسے  اللہذلیل کرے تو اُسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔

تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیت کے تحت ہے :  معلوم ہوا کہ عزّت  و نامْوَرِی کسی قوم یا فرد کی میراث نہیں کہ کوئی بندہ چاہے کیسے ہی سیاہ کام کرتا پِھرے ، اپنا اعمال نامہ گُنَاہوں سے بھر لے ، اس کا کردار نافرمانیوں سے داغدار ہو ، اس کے باوُجُود وہ عزّت کے ساتھ ہی زِندگی گزارے گا... نہیں ! نہیں ! ایسا نہیں ہے بلکہ جو اپنے اخلاق و کردار سے ، نیک اعمال سے ، خیر خواہی اور ہمدردی سے اپنے آپ کو عزّت کا حقدار ثابت کرتا ہے ، اللہ پاک اسے عزّت  دیتا ہے اور جو مسلسل نافرمانیوں میں مبتلا رہتا ہے ، وہ ذِلّت کے گہرے گڑھے میں گرا دیا جاتا ہے۔ ( [1] )  

نافرمانی نے ذلیل و رُسوا کر دیا

حضرت جبیر بن نُفَیْر رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں :  جب مسلمانوں نے قُبْرُس کو فتح کیا ، میں نے دیکھا کہ صحابئ رسول حضرت ابو درداء  رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه تنہائی میں بیٹھے رو رہے ہیں ، میں آپ کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا :  عالی جاہ ! آج تو اللہ پاک نے مسلمانوں کو کُفّار پر غلبہ عطا فرمایا ہے  ( یعنی آج خوشی کا دِن ہے )  اور آپ آنسو بہا رہے ہیں ؟ حضرت ابو درداء رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے فرمایا :  اے جُبَیْر ! غور تو کرو... ! جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے ، وہ اپنے رَبّ کے حُضُور کتنا بےوُقْعَت ہو جاتا ہے۔ قُبْرس کے رہنے والے کیسے غلبے و عزّت والے تھے ،


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 17 ، سورۂ حج ، زیرِآیت : 18 ، جلد : 6 ، صفحہ : 418و419۔