Book Name:Nafarmani Ka Anjam

انہوں نے اللہ پاک کے اَحْکام چھوڑے ، اپنے رَبِّ کریم کی نافرمانی کی تو ان کا یہ حال ہوا  ( کہ آج انہیں شکست ہوئی اور یہ ذلیل و رُسوا ہو گئے ) ۔  ( [1] )  

عزّت صِرْف اللہ پاک کی فرمانبرداری میں ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  معلوم ہوا؛ عزّت صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی فرمانبرداری میں ہے ، جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتاہے ، وہ ذلیل و رُسوا ہو کر رِہ جاتا ہے۔  سب مسلمانوں کی اَمّی جان حضرت عائشہ صدیقہ   رَضِیَ اللّٰهُ عَنْها  نے ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه کو نصیحت بھرا خط لکھا ، اس میں فرمایا :  بےشک جو بندہ اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے ، اس کی سزا میں اس شخص کی تعریف کرنے والے لوگ ہی اس کی بُرائیاں کرنے لگتے ہیں۔ ( [2] )

گناہ بدن کو کمزور کر دیتا ہے

حضرت امام حسن بصری رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں :  جب  بندہ نیکی کرتا ہے تو یہ نیکی اس کے دِل میں نُور اور بدن کی طاقت بن جاتی ہے اور جب بندہ گُنَاہ کرتا ہے تو یہ گُنَاہ اس کے دِل میں اندھیرا  کرتا  اور بدن کو کمزور کر دیتا ہے۔( [3] )

نافرمانی آفتوں اور بلاؤں کا سبب ہے

اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :  

ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ(۴۱)   ( پارہ : 21 ، سورۂ رُوْم : 41 )

ترجمہ کنزُ العرفان : خشکی  اور تری میں فساد ظاہر ہوگیا  اُن برائیوں کی وجہ سے جو لوگوں کے


 

 



[1]...زُہد لِاحمد بن حنبل ، صفحہ : 182 ، حدیث : 764۔

[2]...زُہدلِاحمدبن حنبل ، صفحہ : 211 ، حدیث : 919۔

[3]...موسوعہ امام ابن ابی الدنیا ، کتاب التوبہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 424 ، حدیث : 197 ۔