Book Name:Nafarmani Ka Anjam

ہاتھوں نے کمائیں تاکہ اللہ  اُنہیں ان کے بعض کاموں کا مزہ چکھائے تاکہ وہ باز آئیں۔

اللہ  اکبر ! معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی نافرمانی اور گُنَاہوں کے سبب زمین میں فساد برپا ہوتا ہے ، قحط پڑتا ہے ، بارشیں رُک جاتی ہیں ، فصلیں تباہ و برباد ہوتی ہیں ، وبائیں پھیلتی ہیں اور نہ جانے کیسے کیسے فسادات زمین میں ظاہِر ہوتے ہیں۔

جانور لعنت بھیجتے ہیں... !

حضرت مُجَاہِد رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں :  جب قحط شِدَّت اختیار کر لیتا ہے ، بارشیں رُک جاتی ہے تو جانور نافرمانوں پر لعنت بھیجتے اور کہتے ہیں :  یہ قحط سالی انسان کے گُنَاہوں کی وجہ سے ہے۔ ( [1] )

 اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے ! اس سے بڑھ کر اور ذِلّت کیا ہو گی کہ انسان اشرفُ المخلوقات ہے مگر جب یہ گُنَاہ کرتا ہے ، اس کی نافرمانیاں حد سے بڑھتی ہیں تو جانور جو ہم سے کئی درجے کمتر ہیں ، وہ بھی انسان کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ معلوم ہوا؛ جو نافرمان ہے ، وہ اپنی فضیلت کھو بیٹھتا ہے اور درجۂ انسانیت سے گِر کر ذِلّت کے گہرے گڑھے میں جا پڑتا ہے۔ 

سُود خَور کی قبر میں عذاب

 اے عاشقانِ رسول ! نافرمانی صِرْف دُنیا میں نہیں ، قبر  و آخرت میں بھی ذِلَّت کا سبب ہے۔ عَلّامہ اِبْنِ حجر مکی  رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں :  جب میں چھوٹا تھا تو پابندی کے ساتھ اپنے والِد صاحب کی قبر پر حاضری دیا کرتا  اور قرآنِ پاک کی تلاوت کیا کرتا تھا۔ ایک


 

 



[1]...تفسیرِ بغوی ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِآیت : 159 ، جلد : 1 ، صفحہ : 130۔