Book Name:Nafarmani Ka Anjam

بہت بڑا گُنَاہ ہے۔ تیرا گُنَاہ کر لینے پر خوش ہونا ، قہقہے لگانا اس سے بھی بڑا گُنَاہ ہے ، گُنَاہ کرتے ہوئے تیز ہوا کے جھونکے سے دروازے کا پردہ اُٹھ جائے تو تُو ڈر جاتا ہے مگر اللہ پاک تجھے دیکھ رہا ہے ، اس بات سے نہیں ڈرتا۔ ہاں ! ہاں ! تُو نہیں جانتا کہ اللہ پاک تیرے ساتھ کیا سلوک فرمانے والا ہے؟ ( [1] )

گُنَاہ گویا درندے ہیں

امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں :  نُورِ بصیرت سے اپنے باطِن کو دیکھو ! تمہارا باطِن طرح طرح کے درندوں کے گھیرے میں ہے۔ غُصّہ ، شہوت ، کینہ ، حسد ، تکبر ، خود پسندی ، ریاکاری ، یہ سب درندے ہیں ، آج تمہیں ان درندوں کے کاٹنے کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی مگر مرنے کے بعد قبر میں پردہ اُٹھ جائے گا ، تم ان درندوں کو دیکھ لو گے۔ ہاں ! تم اپنی آنکھوں سے دیکھو کہ گُنَاہوں نے بچھوؤں اور سانپوں کی شکلوں میں تمہیں گھیر لیا ہے ، یقین مانو ! یہ بُری خصلتیں ، گندی عادتیں در حقیقت خوفناک درندے ہی ہیں ، جو اس وقت تمہارے ساتھ موجود ہیں لیکن ان کی بھیانک شکلیں تمہیں قبر ہی میں نظر آئیں گی ، اچھا یہی ہے کہ موت سے پہلے پہلے ان درندوں کو مار ڈالو ! گُنَاہ چھوڑ دو !  ( [2] )  

گُنَاہ 10 بُرائیاں لاتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  گُنَاہ اور نافرمانی سخت ہلاکت خیز ہے ، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه فرماتے ہیں :  گُنَاہ اگرچہ ایک ہی


 

 



[1]...جہنّم میں لے جانے والے اعمال ، جلد : 1 ، صفحہ : 61تقدیم و تاخیر۔

[2]...احیاءُالعلوم مترجم ، جلد : 4 ، صفحہ : 559۔