Book Name:Nafarmani Ka Anjam

ہو ، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لے کر آتا ہے :   ( 1 )  : گُنَاہ کرنے والا اللہ پاک کو غضب دلاتا ہے  ( 2 )  : گُنَاہ کرنے والا اِبلیس  ( یعنی شیطان )  کو خوش کرتا ہے  ( 3 )  : گُنَاہ کرنے والا جنّت سے دُور اور  ( 4 )  : جہنّم کے قریب ہو جاتا ہے  ( 5 )  : گُنَاہ کرنے والا خُود اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے  ( 6 )  : گُنَاہ کرنے والا اپنے باطِن کو ناپاک کر لیتا ہے  ( 7 )  : گُنَاہ کرنے والا اَعْمَال لکھنے والے فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے  ( 8 )  : گناہ کرنے والا نبی اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کو غمگین کرتا ہے  ( 9 )  : گناہ کرنے والا زمین و آسمان کو اپنے خِلاف گواہ بناتا ہے  ( 10 )  : گناہ کرنے والا انسانوں سے خیانت اور اللہ رَبُّ العالمین کی نافرمانی کرتا ہے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو !  ابھی وقت ہے ، ہماری سانسیں چل رہی ہیں ، تَوبہ کا دروازہ کھلا ہے ، آج توبہ کر لیں تو گُنَاہوں کی معافی کی صُورت بَن سکتی ہے * اللہ نہ کرے اگر گناہ کرتے کرتے ہی مَلَکُ الْمَوت عَلَیْهِ السَّلَام تشریف لے آئے * سانسیں ٹوٹ گئیں * رُوح بدن سے جُدا ہو گئی * آہ ! گناہ کرتے کرتے قبر میں اُتر گئے * اللہ و رسول ہم سے ناراض ہو گئے * گُنَاہوں پر پکڑ ہو گئی * ہمارے یہی گُنَاہ درندوں کی صُورت بن کر قبر میں آگئے * سانپ بچھو لاشے سے لپٹ گئے * قبر کی دیواریں آپس میں مِل گئیں تو اُس اندھیری قبر میں ، تنہائی میں ، وَحْشت بھرے ماحول میں کہاں جائیں گے ؟ کسے مدد کو بُلائیں گے ؟

اس لئے آج وقت ہے ، اچھا یہی ہے کہ آج بلکہ ابھی سچی پکّی توبہ کر لیں ، گُنَاہ چھوڑ دیں اور پکّی نیت کر لیں کہ * اب کبھی گُنَاہ نہیں کریں گے * اب ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہو گی * رمضان المبارک کے روزے بھی پُورے رکھیں گے * زکوٰۃ فرض ہوتی ہے تو وہ بھی پُوری پُوری ادا  کر دیں گے * چہرے پر سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا یعنی داڑھی شریف


 

 



[1]...آنسوؤں کا دریا ، صفحہ : 49۔