Book Name:Nafarmani Ka Anjam

بھی پُوری ایک مٹھی سجائیں گے * فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے سننے کی بجائے مدنی چینل کے عِلْمِ دین  سے بھر پُور پروگرام دیکھا کریں گے * نعتیں سُنا کریں گے * تِلاوت کیا اور سُنا کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

مدنی چینل عام کریں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی چینل جب سے آیا ہے ، گھر گھر مدنی  بہار آ گئی ہے۔اس 100 فیصد اسلامی چینل کے ذریعے گھر میں بیٹھ کر علمِ دِین سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔یہ بات بھی 100فیصد دُرست ہے کہ یہ ایک مکمل اسلامی چینل ہے ، کیونکہ اس میں موسیقی نہیں ہے ، اس میں بے پردہ عورتیں نہیں ہیں ، اس میں ناچ گانا نہیں ہے ، اس میں بے حیائی نہیں ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی چینل وہ چینل ہے جس کو جب بھی آن کریں گے توکچھ نہ کچھ علمِ دِین ہی سیکھنے کو ملے گا۔کبھی تلاوتِ قرآن توکبھی حمدِ باری ، کبھی نعت شریف توکبھی سُنّتوں بھرا بیان ، کبھی بچوں کی اسلامی تربیت توکبھی روحانی علاج ، الغرض مدنی چینل اِصلاحِ معاشرہ میں ایک بہت بڑا کِرداراداکررہاہے۔ اَمِیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے فرمان پر مدنی چینل کی نشریات کو گھر گھر پہنچانے اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلیے ”  مدنی چینل عام کریں شعبے “ کا قیام عمل میں لایا گیا۔یہ ڈیپارٹمنٹ اپنے شعبے سے متعلقہ کاموں کے لیے کوشاں ہے۔ اس شعبے کے کاموں میں دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص جہاں مسلمان رہتے ہیں اور  اس کے ساتھ ساتھ پاکستان  کے ہر کونے ، ہرگاؤں ، ہر گھر میں مدنی چینل چلواناہے۔ اسی طرح مختلف عوامی مقامات پر مدنی چینل اور اس کے اہم ترین  پروگرامز کی تشہیر کرنا ، چینلز سے متعلق شعبہ جات کے