Book Name:Nafarmani Ka Anjam

افراد کو نیکی کی دعوت دینا ، انہیں ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں شرکت کا ذہن دینا اور مدنی چینل کو بچوں میں عام کرنے کے لئے مختلف اسکولزوغیرہ میں مدنی چینل کے بچوں کے پروگرامز کا تعارف کروانا بھی اس شعبے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ایک طرح سے  دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ داران و مبلغین شعبہ ” مدنی چینل عام کریں “ کے اراکین ہیں۔اَمِیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لیے آپ بھی مدنی چینل کو عام کرنے میں اس مجلس کا ساتھ دیں ۔

تَوبہ و استغفار اچھی زِندگی کا ذریعہ ہیں

 اللہ پاک قرآنِ کریم  میں ارشاد فرماتا ہے :  

وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗؕ-وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ(۳)   ( پارہ : 11 ، سورۂ ھُوْد : 3 )

ترجمہ کنزُ العرفان :  اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کروتو وہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہت اچھا فائدہ دے گا اور ہر فضیلت والے کو اپنا فضل عطا فرمائے گا اور اگر تم منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔

تفسیر صراط لجنان میں ہے :  اس آیت میں فرمایا گیا کہ نبئ کریم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم لوگوں کو حکم دیں کہ اے لوگو ! اپنے گزشتہ گُنَاہوں کی معافی مانگو اور آیندہ گُنَاہ کرنے سے توبہ کرو ! جس نے اپنے گُنَاہوں سے پکی توبہ کی اور اِخْلاص کے ساتھ اپنے رَبِّ کریم کا عبادت گزار بن گیا تو اللہ پاک اسے کثیر رِزْق اور وُسْعَتِ عیش عطا فرمائے گا اور وہ امن و