Book Name:Nafarmani Ka Anjam

راحت والی زِندگی گزارے گا ، اس سے اللہ پاک راضی ہو گا۔ اور جو توبہ نہ کرے ، کفر اور گُنَاہوں پر قائِم رہے تو وہ خوف والی زِندگی گزارے گا ، بیماریوں میں مبتلا رہے گا اور اسے اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ، اگرچہ دُنیا میں اسے لذّتیں مِل بھی جائیں ، تب بھی اس عیش میں کوئی بھلائی نہیں جس کے بعد جہنّم ہو۔ ( [1] )  

اللہ پاک غفور و رحیم ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  اللہ پاک بہت بخشنے والا ، مہربان ہے۔ کتنے ہی گُنَاہ ہَوں ، بندہ اللہ پاک کی طرف رُجُوع لائے ، اپنے گُنَاہوں کا اقرار کرے ، رَبِّ رحمٰن و رحیم کی پاک بارگاہ میں جھک جائے ، اللہ پاک تَوبہ قبول فرماتا اور معافی سے نواز دیتا ہے۔ پارہ : 24 ، سورۂ زُمَر ، آیت : 53 میں ارشاد ہوتا ہے :  

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳)   ( پارہ : 24 ، سورۂ زُمَر : 53 )

ترجمہ کنزُ العرفان : تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ! اللہ کی رحمت سے  مایوس نہ ہونا بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔

3 مرتبہ دُعائے مغفرت کی برکت

امام اَبُو اللَّیث سمر قندی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لکھتے ہیں :  پچھلی قوموں میں ایک شخص تھا ، اس نے بہت گُنَاہ کئے تھے ، ایک بار اُس نے  اپنی پچھلی زِندگی کے متعلق سوچا ، گُنَاہوں کے متعلق غور و فِکْر کیا تو اُسے شرمندگی ہوئی ، حالتِ ندامت میں اُس نےتین مرتبہ کہا :  اَللّٰہُمَّ


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 11 ، سورۂ ھُوْد ، زیرِ آیت : 3 ، جلد : 4 ، صفحہ : 393۔