Book Name:Nafarmani Ka Anjam

فرماتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نےفرمایا :  مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !                                                                       جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

قبرستان میں حاضری کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخ طریقت ، امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے 163مدنی پھول صفحہ نمبر36سے قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب  سنتے ہیں۔پہلے ایک فرمان مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنیئے ، فرمایا : میں نے تم کو زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا ، اب تم قبروں کی زیارت کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔ ( اِبن ماجہ ، ۲/۲۵۲ ، حدیث۱۵۷۱ ) * ( وَلِیُّ اللہ کے مزار شریف یا ) کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر ( غیر مکروہ وقت میں )  دو  ( 2 )  رَکْعَت نَفْل پڑھے ، ہر رَکْعَت میں سُوْرَۃُ الْفاتِحَہ کے بعد ایک ( 1 ) بار اٰیۃُ الْکُرسِیْ ، اور تین  ( 3 )  بار سُوْرَۃُ الْاِخْلاص پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے ، اللہ پاک اُس


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔