Book Name:Nafarmani Ka Anjam

فوت شدہ بندے کی قَبْر میں نور پیدا کریگا اور اِس ( ثوا ب پہنچانے والے )  شخص کو بَہُت زیادہ ثواب عطا فرمائے گا۔ ( فتاوی ہندیہ ، ۵/۳۵۰ ) * مزارشریف یا قَبْر کی زیارت کے لئے جاتے ہوئے راستے میں فُضُول باتوں میں مشغول نہ ہو۔  ( ایضاً ) * قبرِستان میں اس عام راستے سے جائے ، جہاں ماضی میں کبھی بھی مسلمانوں کی قبریں نہ تھیں ، جوراستہ نیابناہواہو اُس پرنہ چلے۔ ’’رَدُّالْمُحتار  “ میں ہے :  ( قبرِستان میں قبریں پاٹ کر )  جونیاراستہ نکالا گیاہو اُس پرچلنا حرام ہے۔ ( رَدُّ الْمُحتار ، ۱/۶۱۲ )  بلکہ نئے راستے کا صِرف گمان ہو تب بھی اُس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے۔ ( دُرِّ مُختار ، ۳/۱۸۳ )

 (  اعلان  )

قبرستان میں حاضری کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )  اِس دُرُود