Book Name:Nafarmani Ka Anjam
حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )
( 2 ) گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 02مارچ 2023ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
قبرستان میں حاضری کی بقیہ سنتیں اور آداب
* کئی مزاراتِ اولیا پر دیکھا گیا ہے کہ زائرین کی سَہولت کی خاطر مسلمانوں کی قبریں توڑ پھوڑ کر کے فرش بنادیاجاتا ہے ، ایسے فرش پر لیٹنا ، چلنا ، کھڑا ہونا ، تِلاوت اور ذِکرو اَذکار کیلئے بیٹھناوغیرہ حرام ہے ، دُور ہی سے فاتِحہ پڑھ لیجئے۔ * زیارتِ قبر میّت کے چہرے کے سامنےکھڑے ہو کر ہو اور اس قبر والے کے قدموں کی طرف سے