Book Name:Nafarmani Ka Anjam
( 8 ) کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا ( یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا ) ۔
( 9 ) رسمی خانہ پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔
آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح ( یعنی اُلٹارائٹ ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں ( 0 ) کا نشان لگائیے۔
توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔
* اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )
یومیہ 56نیک اعمال :
( 1 ) اچھی اچھی نیتیں کیں ؟ ( 2 ) پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں ؟ ( 3 ) گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟ ( 4 ) رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی ؟ ( 5 ) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہ عَنْہا پڑھی ؟ ( 6 ) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں ؟ یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش دو صفحات پڑھ یا سُن لئے ؟ ( 7 ) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟ ( 8 ) کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا ؟ ( 9 ) آنکھوں کو گناہوں ( یعنی بدنِگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟ ( 10 ) کانوں کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بُری اورگندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟ ( 11 ) راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں ؟ اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا ؟ ( 12 ) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا ؟ ( 13 ) بات چیت ، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا ؟ ( 14 ) ( گھر میں یا باہر ) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے ؟