Book Name:Nafarmani Ka Anjam

رُسْوائی کا سبب ہے۔ حضرت امام حسن بصری رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرمایا کرتے تھے :  اے اِبْنِ آدم ! تیری ہلاکت ہو... ! کیا تُو اللہ پاک سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے ؟ ہاں ! ہاں ! جس نے اللہ پاک کی نافرمانی کی گویا اس نے اللہ پاک سے جنگ کی۔ ( [1] )

نافرمانی لعنت برسنے کا سبب ہے

پارہ :  6 ، سورۂ مَائِدَہ ، آیت :  78 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :  

لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَؕ-ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ(۷۸)

 ترجمہ کنزُ العرفان : بنی اسرائیل میں سے کفر کرنے والوں پر  داؤداور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر سے لعنت کی گئی یہ لعنت اس وجہ سے تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی  اوروہ سرکشی کرتے رہتے تھے۔

اس آیتِ کریمہ میں بتایا گیا کہ بنی اسرائیل نے نافرمانی کی ، وہ لوگ گُنَاہوں میں حد سے بڑھے ، اللہ پاک کی حُدُود کو توڑا تو حضرت داؤد اور حضرت عیسیٰ عَلَیْهمَاالسَّلَام  نے ان پر لعنت فرمائی۔ لہٰذا وہ لوگ عذاب میں گرفتار ہوئے۔ معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی نافرمانی لعنت برسنے کا سبب ہے۔

نافرمان پر اللہ پاک کی لعنت

حضرت وَہب رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه سے روایت ہے ، اللہ پاک نے انبیائے بنی اسرائیل میں سے کسی نبی عَلَیْهِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی :  بندہ جب میری اطاعت کرتا ہے تو میں اس سے راضی ہو جاتا ہوں اور جب میں  اس سے راضی ہو جاتا ہوں تو اسے برکتیں عطا فرماتا ہوں۔ جب بندہ میری نافرمانی کرتا ہے تو میں اس سے ناراض ہو جاتا ہوں اور جب میں اس


 

 



[1]...عُیُون الحکایات ، حصہ اوّل ، صفحہ : 52۔