Book Name:Shab e Barat Ke Fazail

  ( Rights )  معاف کروا لئے جائیں۔ یہ بھی تَوبہ ہی کا ایک حِصَّہ ہے۔ اگر کسی بندے کی حق تلفی کی ہو ، جب تک اُس سے مُعَاف نہ کروا لیں ، اس وقت تک وہ حق تلفی معاف نہیں ہوتی ، اس لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے اپنے ہر جاننے والے سے احتیاطاً مُعَافِی تَلافی کر لی جائے ، تاکہ جانے اَنجانے میں کبھی کسی کی دِل آزاری ہوئی ہو ، کسی کو تکلیف پہنچا دی ہو تو اس کی مُعَافِی ہو جائے۔ ہمارے ہاں شبِ براءَت سے پہلے وَاٹس ایپ  ( WhatsApp )  وغیرہ پر ایک میسج چلتا ہے ، جس میں دُوسروں سے مُعَافی کی درخواست ہوتی ہے ، یہ اچھا طریقہ ہے مگر ایک میسج کودویا چار سو  اَفراد کی طرف فارورڈ  ( Forward )  کر دینا مُعَافِی کے لئے کافِی نہیں ہے ، بہتر یہ ہے کہ جن سے مِل سکتے ہیں ، ان سے مِل کر ، جنہیں فُون کر سکتے ہیں ، انہیں فُون کر کے اور جن تک رسائی نہیں ، ان سے باقاعِدہ صَوتی یا تحریری پیغام  ( Voice or Text Message )  اپنی طرف سے ریکارڈ  ( Record )  کر کے یا لکھ کر بھیجا جائے ، تاکہ سامنے والے کو لگے کہ واقعی سنجیدگی کے ساتھ مجھ سے مُعَافی مانگی جا رہی ہے اور جن سے معافی مانگی جائے ، انہیں بھی چاہئے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کو مُعَاف کر کے ثواب کمائیں۔

مُعاف فَضْل و کرم سے ہو ہر خطا یارَبّ !                             ہو مغفرت پئے سلطانِ اَنبیا یارَبّ !

بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یارَبّ !                                                     پڑوس خُلد میں سَروَر کا ہو عطا یارَبّ !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 3 ) : دِل سے بُغْض و کینہ نکال دیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! روایات کے مُطابق جو بدنصیب شبِ براءَت جیسی عظیم رات میں بھی مغفرت سے محروم رہتے ہیں ، ان میں ایک بغض و کینہ رکھنے والا بھی ہے۔