Book Name:Shab e Barat Ke Fazail

صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو باطِل پر ہو اور جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے کونے میں گھر بنائے گا اور جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے  اُوپر والے درجے میں گھر بنائے گا۔ ( [1] )  

اُمَّتِ محبوب کا یارَبّ بنا دے خیر خواہ                        نفس کی خاطِر کسی سے دِل میں میرے ہو نہ  بَیْر

شَبِّ  براءَت کے چند نوافِل

پیارے اسلامی بھائیو !  آئیے ! آخِر میں شبِ براءَت میں پڑھے جانے والے چند نوافِل کے متعلق سُنتے ہیں۔

مغرب کے بعد 6 نوافل

اولیائے کرام   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم    کے معمولات سے ہے کہ مغرب کے فرض و سُنّت و غیرہ کے بعد 6 رکعت نفل  2 ، 2 دو رکعت کر کے ادا کئے جائیں۔ * پہلی 2 رکعتوں سے پہلے یہ نیّت کیجئے : یااللہ پاک ! ان 2 رکعتوں کی برکت سے مجھے درازئ عمر بِالْخَیْر عطا فرما * دوسری 2 رکعتوں سے پہلے یہ نیّت فرمائیے : یا اللہ پاک ! ان 2 رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما * تیسری 2 رَکعتوں کیلئے یہ نیّت کیجئے : یَااللہ پاک ! ان 2 رَکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا مُحتاج نہ کر۔

ان 6رَکعتوں میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد جو چاہیں وہ سُورَتیں پڑھ سکتے ہیں ، چاہیں تو ہر رَکعت  میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد 3بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاص  پڑھ لیجئے۔ ہر 2 رَکعت کے بعد 21 بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ   ( پوری سورت )  یا ایک بار سُوْرَۂ یٰسٓشریف پڑھئے بلکہ ہو سکے تو


 

 



[1]...ترمذی ، کتابُ البر و الصِّلۃ ، جلد : 3 ، صفحہ : 400 ، حدیث : 2000۔