Book Name:Shab e Barat Ke Fazail

دونوں ہی پڑھ لیجئے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یٰسٓ شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سُنیں ۔    اس میں یہ خیال رہے کہ سُننے والا اِس دَوران زَبان سے یٰسٓ شریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھئے کہ جب قرآنِ کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سُننے کیلئے حاضر ہیں اُن پر فرضِ عین ہے کہ چُپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! رات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنْبار  لگ جائے گا۔    ہر بار یٰسٓ شریف کے بعد  دُعائے نصف شعبان  بھی پڑھئے۔   

شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے فضائِل پر مشتمل رسالہ ہے : آقا  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کا مہینا۔ اس رسالے میں دُعائے نِصْف شعبان لکھی ہے ، وہاں سے دیکھ کر پڑھ لی جائے۔ 

20 مقبول حج اور 20 سال کے روزوں کا ثواب

مُسلمانوں کے چوتھے خلیفہ  مَولا علی رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : شبِ براءَت تھی ، میں نے دیکھا پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نماز ادا فرما رہے ہیں ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے 14رکعت نماز ادا فرمائی ، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بیٹھ گئے اور 14مرتبہ سورۂ فاتحہ ، 14مرتبہ سورۂ اِخلاص  ( قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَد )  ، 14مرتبہ سورۂفَلق  ( قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق ) ، 14 مرتبہسورۂنَاس ( قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس ) اور ایک بار آيَةُ الْکُرسی  پڑھی  اور آخر میں اس آیتِ کریمہ کی تلاوت فرمائی :

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) 

 ( پارہ : 11 ، سورۂ تَوْبَه : 128 )

ترجمہ کنزُ الایمان : بے شک تمہارے پاس تشریف لائےتم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت