Book Name:Shab e Barat Ke Fazail

میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان۔

مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : جب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  فارِغ ہوئے تو میں نے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا : اے علی ! جو اس طرح عمل کرے جو تم نے دیکھا تو اس کے لئے 20 مقبول حج اور 20 سال کے مقبول روزوں کا ثواب لکھا جائے گا۔ ( [1] )

شبِ براءَت کے 100 نوافِل کی فضیلت

علامہ احمد صاوِی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : جو کوئی شبِ براءت میں 100 رکعت نفل پڑھے ، اللہ پاک اس کے پاس 100 فرشتے بھیجے گا ، 30 فرشتے اسے جنّت کی بشارت دیں گے ، 30 فرشتے اسے عذاب سے بچائیں گے ، 30 فرشتے اس سے دُنیوی آفات دُور کریں گے اور باقی 10 فرشتے اسے شیطان کے مکر و فریب سے بچائیں گے۔ ( [2] )

علَّامہ ضیاءُ الدِّیْن دِیْرِینی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   انہی 100 نوافِل کے متعلق فرماتے ہیں : اللہ پاک کے نیک بندے شبِ براءَت میں 100 رکعت نماز اس طرح ادا کرتے تھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سُورۂ اِخْلاص  ( قُل ھُوَاللّٰہُ اَحَد )  پڑھتے۔ امام حَسَن بصری  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : مجھے 30 صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے حدیث بیان فرمائی کہ جس نے یہ نماز پڑھی ، اللہ پاک اس کی طرف 70 مرتبہ نگاہِ کرم فرماتا ہے اور ہر نگاہِ کرم کے بدلے اس کی 70 حاجات پُوری فرماتا ہے ، ان میں سے ایک حاجت یہ ہے کہ اس بندے کی مغفرت


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 386 ، حدیث : 3841۔

[2]...حاشیہ صاوی علی الجلالین ، پارہ : 25 ، سورۂ دخان ، زیِر آیت : 3 ، جلد : 3 ، صفحہ : 256۔