Book Name:Shab e Barat Ke Fazail
کر دی جاتی ہے۔ ( [1] )
یاخُدا ! میری مغفرت فرما باغِ فِردوس مرحمت فرما
تُو گُنَاہوں کو کر مُعاف اللہ ! میری مقبول معذرت فرما
صَلوٰۃُ التَّسْبِیْح بھی پڑھ لیجئے !
حضرت عَلَّامہ عَلِی قاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ شبِ براءَت میں صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بھی ادا کی جائے۔ ( [2] ) صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بہت فضیلت والی نماز ہے۔ابوداؤد شریف کی حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے چچا جان حضرت عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ کو صلٰوۃُ التَّسْبِیح سکھائی اور فرمایا : چچا جان ! اگر آپ روزانہ یہ نماز ادا کر سکیں تو ضرور کریں ، اگر ہر روز نہ ہو سکے تو ہر جمعہ کو ، ایسا بھی نہ کر پائیں تو ہر مہینے ، یہ بھی نہ ہو سکے تو سال میں ایک مرتبہ اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو زِندگی میں ایک مرتبہ ضرور صلٰوۃُ التَّسْبِیح ادا کریں۔ ( [3] )
صلٰوۃُ التَّسْبِیح کا طریقہ جاننے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب : مدنی پنج سُورہ ، صفحہ : 279 پڑھ لیجئے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعی مسئلہ سیکھتے ہیں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی )