Book Name:Shab e Barat Ke Fazail
پیارے اسلامی بھائیو ! شبِ براءَت عبادت کی رات ہے ، اس رات کو دِل سے غفلت کے پردے ہٹا کر اللہ پاک کی یاد میں گزارنا سَعادت ہی سَعادت ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے 5راتوں کو زِندہ کیا ( یعنی رات جاگ کر عبادت میں گزارا ) اس کے لئے جنّت واجِب ہو جاتی ہے : ( 1 ) : تَرْوِیَہ ( یعنی 8 ذُو الحج ) کی رات ( 2 ) : عرفہ ( یعنی 9 ذُو الحج ) کی رات ( 3 ) : عیدُ الاَضحٰی ( یعنی 10 ذُو الحج ) کی رات ( 4 ) : عید الفطر اور (5 ) : نصف شعبان کی رات۔ ( [1] )
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گُنَاہوں سے ہر دم بچا یااِلٰہی !
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یاخُدا یااِلٰہی !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِمام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تفسیرِ کبیر میں فرماتے ہیں : شبِ براءَت کی 5 خصوصیات ہیں : ( 1 ) : اس رات ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے ، مثلاً آیندہ سال کسےکتنی روزی دی جائے گی ، کون خوش نصیب حج کرے گا ، کون مرے گا ، کون زِندہ رہے گا وغیرہ سب کچھ فرشتوں کو بتا کر اس کام پر ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں ( 2 ) : اس رات میں عِبَادت کے خصوصی فضائِل ہیں ، مثلاً : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ شبِ براءَت میں 100رکعت نوافِل پڑھے ، اللہ پاک اس کے پاس 100 فرشتے بھیجتا ہے ، ان میں سے 30 فرشتے اسے جنّت کی بشارت دیتے ہیں ، 30 فرشتے اسے جہنّم