Book Name:Shab e Barat Ke Fazail

شبِ براءَت آنے سے پہلے کرنے کے 3کام

پیارے اسلامی بھائیو !  شبِ براءَت کو اَعْمَال نامے تبدیل ہوتے ہیں ، لہٰذا اس رات کی برکتیں لُوٹنے ، مغفرت و بخشش کی خیرات پانے کے لئے بہتر ہے کہ  شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے یہ 3 کام لازمی کر لئے جائیں :

 ( 1 ) : تَوبہ کر لیجئے !

14شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی شام سورج ڈُوبنے کے وقت چُونکہ پچھلے سال کا اَعْمَال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے ، اس لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے تَوبَہ کر لی جائے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمان ہے : اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ   گُنَاہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اُس نے گُنَاہ کیا ہی نہیں۔  ( [1] )

گُنَاہ نیکیوں میں بدل جاتے ہیں

توبہ کرنے کے بہت فائدے ہیں ، ان میں سے ایک بہترین فائدہ یہ ہے کہ اللہ پاک چاہے تو تَوبہ کی برکت سے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دیتا ہے۔ پارہ 19 ، سُوْرَۃُ الْفُرْقَان ، آیت : 70میں اِرْشاد ہوتا ہے :

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ     ( پارہ : 19 ، سورۂ فرقان : 70 )

ترجمہ کنزُ الایمان : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا۔

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ جو بندہ سچی تَوبہ کرے ، اللہ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]... ابن ماجہ ، کتابُ الزُّہد ، جلد : 4 ، صفحہ : 491 ، حدیث : 4250۔