Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

  ( رَوک اور )  ڈھال اور اللہ پاک تک پہنچنے کا ذَرِیْعہ ہے۔ ( [1] )  

ہے یہ دنیا بے وفا آخِر فنا                                                                                         نہ رہا اس میں  گدا نہ بادشَہ

قبر میں کام آنے والے اعمال

اے عاشقانِ رسول ! قبر کی وحشت و تنہائی کو امن و راحت میں ، قبر کے اندھیرے کو روشنی میں بدلنے اور قبر کے عذاب سے چھٹکارا پانے کی خواہش ہے تو یقیناً اس کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہو گی۔وہ کونسے کام ہیں؛ جنہیں اپنا کر ہم اپنی قبر کو روشن کر سکتے ہیں ؟ قبر کی وحشت و تنہائی سے بچ سکتے ہیں؛ آئیے ! سنتے ہیں :

 ( 1 ) : عقیدہ درست رکھئے !

پہلا کام : یہ کہ اپنا عقیدہ درست رکھئے اور ہمیشہ اس پر مضبوطی سے قائِم رہئے ! کیونکہ قبر میں اصل امتحان عقیدے ہی کا ہے۔ نماز ، روزے ، حج ، زکوٰۃ وغیرہ کا حساب بھی ہو گا مگر قیامت کے دِن ، قبر میں 3سوال ہیں :  ( 1 ) : تیرا رَبّ کون ہے ؟  ( 2 ) : تیرا دِین کیا ہے ؟  ( 3 ) : تُو اس ہستی  ( یعنی آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم )  کے متعلق کیا کہا کرتاتھا ؟

یہ تینوں سُوال عقیدے کے ہیں۔ لہٰذاہمیشہ اپنا عقیدہ مضبوط رکھئے ! اللہ پاک سےمتعلق ، آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے متعلق ، اللہ پاک کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، فرشتوں کے متعلق ، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان ، اہلِ بیتِ اطہار سے متعلق ہمیشہ وہی عقیدہ رکھئے ! جو صحابۂ کرام ، اَوْلیائے کرام اور صدیوں سے عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کا عقیدہ رہا ہے۔

اگر ہم دُرُست اسلامی عقائد اپنائیں اور ان پر ہمیشہ قائِم رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی الدنیا ، ذم الدنیا ، جلد : 5 ، صفحہ : 83۔