Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

میرا ربّ اللہ پاک ہے۔ جب پوچھا جائے : تمہارا دین کیا ہے ؟ تو کہنا : میرا دین اسلام ہے اور جب یہ سوال ہو کہ تمہارے نبی کون ہیں ؟ تو کہنا : میرے نبی مُحَمَّد  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ہیں۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہیئے کہ وقتاً فوقتاً یہ سوالاتِ قبر اور ان کے جوابات دہراتے رہیں اور اپنے بچوں کو بھی یہ سوال جواب یاد کروائیں۔

مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہو حالانکہ... ! !

حضرت حَوْثَرہ بن محمدمِنْقَرِى  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتےہیں : میں نےحضرت ىزىد بن ہارون رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو خواب میں دیکھا تو وہ کہہ رہے تھے : منکر نکیر میرے پاس آئے اور مجھے بٹھا کر پوچھا : تمہارا رب کون ہے ؟ تمہارا دین کیا ہے ؟ اور تمہارے نبی کون ہیں ؟ میں نے اپنی سفید داڑھی سے مٹی جھاڑتے ہوئے کہا : مجھ جیسے سے یہ پوچھا جا رہا ہے ، میں یزید بن ہارون ہوں اور میں دنیا میں لوگوں کو 60سال تک ان سوالوں کے جواب سکھاتا رہا ہوں۔ اىک فرشتے نے کہا : ىہ سچ کہتا ہے۔ پھر کہنے لگے : دلہن کى طرح سو جاؤ ! آج کے بعد تم پر کوئى خوف نہىں ہے۔ ( [2] )  

قبر سے سُورج جیسی روشنی نکلی

حضرت علاء بن عبْدُ الکرىم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک شخص جس کی بینائی کافی کمزور تھی وہ کہتا ہے : میرے بھائی کا انتقال ہوا ، ہم نے اسے دفنا دیا ، جب لوگ چلے گئے تو میں نے بھائی کی قبر پر سر رکھ دیا ، اچانک مجھے قبر کے اندر سے آواز آئی : تیرا ربّ کون ہے ؟ اور تیرے نبی کون ہیں ؟ میں نے اپنے بھائی کی آواز سنی ، اس نے کہا : اللہ پاک میرا ربّ ہے اور


 

 



[1]... تفسیر درِّ منثور ، پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم ، زیرِ آیت : 27 ، جلد : 5 ، صفحہ : 38۔

[2]... شرح اصول اعتقائد اھل السنہ ، جز : 6 ، جلد : 3 ، صفحہ : 453 ، رقم : 2147 ملتقطًا ۔