Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

چادر کا سوال کرتا ہے تو وہ اُسے عطا کر دیئے جاتے ہیں ، پھر چھٹے آسمان کے اىک ہزار مقرب فرشتے اُس کے ساتھ اُترتے ہیں اور قرآنِ کریم مومن سے درىافت فرماتا ہے کہ تو مىرى عدم موجودگى مىں وحشت زدہ تو نہیں ہوا میں  ربِّ کریم  کے پاس تیرے لئے بستر اور چادر لینے گیا تھا اور وہ لے بھی آیا ہوں لہٰذا کھڑے  ہو جائیں تاکہ فرشتے بستر بچھا دىں ، پھر فرشتے اسے انتہائی نرمی سے اٹھاتے ہیں اور اس کی قبر 400 سال کى مَسافَت تک وسیع کر دى جاتی ہے پھر اس کے لئے اَذْفَر خوشبو لگا سبز ریشم بچھایا جاتا ہے اور اس کے سر اور پاؤں کی جانب باریک اور موٹے  ریشم کے تکیے لگائے جاتے ہیں ، اس کے سر اور قدموں کی طرف جنتی نور کے 2 چراغ جلائے جاتے ہیں جو قیامت تک جلتے رہیں گے پھر فرشتے اسے دائیں پہلو پر قبلہ رو کر کے اور اسے جنتی یاسمین  دے کر پرواز کر جاتے ہیں اور پھر قیامت تک وہ اور قرآن رہ جاتے ہیں۔ قرآنِ کریم شب و روز اس کى خبر اس کے گھر والوں کو دىتا ہے اور اس کے ساتھ اس طرح رہتا ہے جس طرح مہربان باپ اپنے بچے کے ساتھ رہتا ہے ، اگر اس کى اولاد مىں سے کسى نے قرآنِ کریم پڑھ لىا تو قرآنِ  کریم اس کو خوشخبرى سناتا ہے اور اگر اس کے پیچھے اس کی اولاد میں سے کوئى بُرا ہو تو قرآنِ کریم اس  کى اصلاح و بہترى کے لئے دعا کرتا ہے۔ ( [1] )

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے               تلاوت کرنا صبح  شام  میرا کام ہو جائے

 ( 4 ) : صدقہ قبر کو روشن کرتا ہے

قبر کی تاریکی کو روشنی میں اور قبر کی وحشت کو  اطمینان و سکون میں بدلنے کا ایک نیک عمل اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنا بھی ہے۔ فرمانِ مصطفےٰ ہے : اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی 


 

 



[1]... مسندبزار ، جلد : 7 ، صفحہ : 97 ، حدیث : 2655 ۔