Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ یعنی  بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ یعنی اور بِلاشُبہ مُسَلمان  قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے میں ہو گا۔ ( [1] )  

لہٰذا صدقہ دینے کی عادت بنانی چاہئے۔صدقہ دینے کے بہت زیادہ فضائل ہیں : * صَدَقہ بُرائیوں کے 70دروازے بند کرتا ہے * صَدَقہ دینے والا قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا * صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے * صَدَقہ گُناہوں کو ایسے مِٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے * صَدَقہ آفتوں ، بلاؤں  کو روکتا ہے * صَدَقہ عُمْر کو بڑھاتا ہے * صَدَقہ بُری مَوت اور بُرے خاتمے سے بچاتا ہے * صَدَقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے * صَدَقہ رزق میں وسعت اور مال کی کثرت کا باعث بنتا ہے * صَدَقہغربت و ناداری کو ختم کرتا ہے۔ ( [2] ) اَلْغَرَض ! صدقہ کئی بھلائیوں کے دروازے کھولتا ہے اور کئی بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرات دے کر اپنی قبر و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہئے۔

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلحَمْدُ للہِ !    دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ


 

 



[1]... شُعَبُ الايمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 212 ، حديث : 3347۔

[2]... صدقے کا انعام ، صفحہ : 17تا 19 ملتقطًا۔