Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
قبر میں کام آنے والے چند مزید اعمال
پیارے اسلامی بھائیو ! ( 5 ) : پانچوں نمازیں پابندئ وقت کے ساتھ باجماعت مسجد میں ادا کرنا ( 6 ) : زکوٰۃ فرض ہو تو ادا کرنا ( 7 ) : روزے رکھنا اور ( 8 ) : لوگوں کے ساتھ حُسْنِ سلوک کرنا بھی عذابِ قبر سے بچنے کے اسباب ہیں۔ حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے کہ نبی غیب داں ، رحمَتِ عالمیاں صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے قبضے میں میری جان ہے ! جب مردے کو قبر میں رکھا جاتا ہے تو وہ واپس جانے والوں کے جوتوں کی آواز سنتا ہے ، اگر مومن ہو تو نماز اس کے سر کی جانب ، زکوٰۃ دائیں ، روزہ بائیں اور دیگر بھلائیاں ، نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ حُسنِ سُلوک اس کے قدموں کی جانب آجاتے ہیں ، سر کی طرف سے عذاب آئے تو نماز کہتی ہے : یہاں تیرے لیے کوئی راہ نہیں۔ دائیں ( Right ) سے آئے تو زکوٰۃ کہتی ہے : میری جانب سے بھی تجھے راستہ نہیں ملے گا۔ بائیں ( Left ) سے آئے تو روزہ کہتا ہے : میں تجھے یہاں سے داخل نہیں ہونے دوں گا۔ پھر عذاب قدموں کی جانب سے آتا ہے تو بھلائیاں ، نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک کہتے ہیں : یہاں سے بھی تجھے کوئی راستہ نہیں ملنے والا۔ ( [1] )
ہر عبادت سے بَرتر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ رَبّ سے دلوائے گی تم کو جنّت نَماز