Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

روزے کی فضیلت نہیں پا سکتا۔ ( [1] )

اللہ پاک اپنے پیارے حبیب  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے  ہمیں اپنے قَہر وغَضَب سے بچائے ، ماہِ رمضان المبارک کے پُورے روزے خوش دِلی سے ، ذوق و شوق کے ساتھ رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔  

اعتکاف کے چند فضائل

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروایا جاتا ہے ، اعتکاف گُنَاہوں سے بچنے اور ماہِ رمضان نیکیوں میں گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے ، ابھی سے پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے کی نیت کر لیجئے ! * اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا ، ہر خندق کی مَسَافت  ( یعنی دُوری )  مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ ( [2] ) * اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ( [3] )  * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے


 

 



[1]...فیضان رمضان ، صفحہ : 88 تا89 ماخوذاً ۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔

[3]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔