Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے ، عذابِ قبر سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے ! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  نیک اعمال بھی ہے۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدین ، طالِبِیْن  اور مُحِبِّیْن بلکہ دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول  کو اپنی اِصْلاح کا  بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے : رسالہ نیک اَعْمَال۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  ( www.dawateislami.net )   سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amaal ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ، اس کے مُطَابق روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔ 

پورا گھر نمازی بن گیا

ضلع اَٹک  ( پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں گُنَاہوں سے بھر پُور


 

 



[1]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔