Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : یقیناً تمہارے سامنے ایک بہت بڑا معاملہ ہے جس کی تم طاقت نہیں رکھتے لہٰذا خدائے بُزرگ و برتر سے مدد مانگو۔  ( [1] )  

عمل کا ہو جذبہ عَطا یاالٰہی !                                                                                       گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت                                   ہو  توفیق  ایسی  عطا  یاالٰہی ! ( [2] )

قبر کا معاملہ آسان نہیں

پیارے اسلامی بھائیو ! * ہم نے اپنے سامنے لوگوں کو مرتے دیکھا ہو گا مگر یاد رکھئے ! مرنا آسان نہیں ہے * ہم نے اپنے ہاتھوں سے میت کو کفن پہنایا ہو گا ، کفن پہنانا آسان ہے ، مگر پہننا آسان نہیں * ہم نے جنازے کو کندھا دیا ہو گا مگر جنازے کی چارپائی پر لیٹ کر 4 کندھوں پر سُوار ہونا آسان نہیں * ہم نے بہت ساروں کو قبر میں اُتارا ہو گا یاد رکھئے ! قبر میں اُتارنا آسان ہے ، مگر قبر میں اُترنا آسان نہیں۔ معاملہ واقعی  سخت دُشوار ہے۔

ذرا تَصَوُّر تو باندھئے ! جیسے رُوئی کے ڈھیر میں کانٹے دار ٹہنی رکھ کر ایک جھٹکے سے کھینچ لی جائے ، ایسے ہمارے جسم سے رُوح کھینچ لی جائے ، ہمارے جسم کا رُواں رُواں دَرد اور تکلیف میں ہو ، تکلیف بھی کیسی... ؟ ایک ہزار تلواروں کے وار سے زیادہ شدید... ! !  پھر اس حالتِ زار میں ہمارا کوئی پُرسانِ حال بھی نہ ہو ، ہمارے ماں باپ ، اَوْلاد ، بہن بھائی ، عزیز رشتے دار ، ہمارے ناز اُٹھانے والے سرہانے کھڑے ہوں ، کوئی ہماری مدد نہ کر پائے ، سب دیکھتے ہی رہ جائیں ، ہم کسی کو اپنا دُکھ بیان بھی نہ کر پائیں ، آہ ! ہمارے ارد گرد چیخ پُکار مچی ہو اور ہم کسی سے بات بھی نہ کر پائیں ، ہمارا مال ، ہماری دولت ، ہمارا بینک بیلنس ، ہماری کاریں ، ہماری کوٹھیاں ، ہمارے بنگلے ، ہماری طاقت و قُوَّت ، ہمارا عہدہ و منصب ، ہماری ڈگریاں سب


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء ، جلد : 3 ، صفحہ : 221 ، رقم : 3775 ملتقطًا۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔