Book Name:Shab e Barat Kese Guzarain

کی برکتیں لوٹنے ، مغفرت و بخشش کی خیرات پانے کے لئے بہتر ہے کہ  شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے یہ 3 کام لازمی کر لئے جائیں :

 ( 1 ) : تَوبہ کر لیجئے !

14 شعبان المعظم کی شام سورج ڈُوبنے کے وقت چونکہ پچھلے سال کا اَعْمَال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے ، اس لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے تَوبَہ کر لی جائے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  کا فرمانِ ذیشان ہے : اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ   گُنَاہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اُس نے گُنَاہ کیا ہی نہیں۔ ( [1] )  

گُنَاہ نیکیوں میں بدل جاتے ہیں

تَوبَہ کرنے کے بہت فائدے ہیں ، ان میں سے ایک بہترین فائدہ یہ ہے کہ اللہ پاک چاہے تو تَوبہ کی برکت سے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دیتا ہے۔ پارہ 19 ، سُوْرَۃُ الْفُرْقَان ، آیت : 70 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ      ( پ١٩ ، الفرقان : ٧٠ )

ترجمہ کنز العرفان : مگر جو توبہ کرلے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ  نیکیوں سے بدل دے گا۔

سُبْحٰنَ اللہ !  معلوم ہوا؛ جو بندہ سچی تَوبہ کرے ، اللہ اور اس کے رسول  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  پر پختہ ایمان رکھے اور تَوبہ کے بعد گُنَاہوں کی طرف واپس نہ لوٹے بلکہ نیکیاں کرے ، اللہ پاک کو راضِی کرنے والے کاموں میں مَصْرُوف رہے ، جو بندہ ایسا کرے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتابُ الزُّہد ، جلد : 4 ، صفحہ : 491 ، حدیث : 4250۔