Book Name:Shab e Barat Kese Guzarain

دُوریاں ہیں تو انہیں دُور کر لیں۔ تاجدارِ دو عالَم ، نورِ مجسم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  نے فرمایا : جو باطِل پر ہو اور جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے کونے میں گھر بنائے گا اور جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے  اُوپر والے درجے میں گھر بنائے گا۔ ( [1] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شبِ براءَت کے چند نوافِل

پیارے اسلامی بھائیو !  آئیے ! آخِر میں شبِ براءَت میں پڑھے جانے والے چند نوافِل کے متعلق سُنتے ہیں۔

20 مقبول حج اور 20 سال کے روزوں کا ثواب

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ  الْمُؤْمنین مَولا علی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : شبِ براءَت تھی ، میں نے دیکھا پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  نماز ادا فرما رہے ہیں ، آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  نے 14رکعت نماز ادا فرمائی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  بیٹھ گئے اور 14مرتبہ سورۂ فاتحہ ، 14مرتبہ سورۂ اخلاص  ( قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَد ) ، 14مرتبہ سورۂ فَلق  ( قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق ) ، 14مرتبہ سورۂ نَاس ( قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس ) اورایک بار آيَةُ الْکُرسی  پڑھی اور آخر میں اس آیتِ کریمہ کی تلاوت فرمائی :

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ( ۱۲۸ )       ( پارہ : 11 ، سورۂ تَوْبَه : 128 )

ترجمہ کنزُ العرفان : بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر


 

 



[1]...ترمذی ، کتابُ البر و الصِّلۃ ، جلد : 3 ، صفحہ : 400 ، حدیث : 2000۔