Book Name:Shab e Barat Kese Guzarain

تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والےمسلمانوں پر بہت مہربان رحمت فرمانے والے ہیں۔

مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  فارِغ ہوئے تو میں نے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا : اے علی ! جو اس طرح عمل کرے جو تم نے دیکھا تو اس کے لئے 20 مقبول حج اور 20 سال کے مقبول روزوں کا ثواب لکھا جائے گا۔ ( [1] )

شبِ براءَت کے 100 نوافِل کی فضیلت

علامہ احمد صاوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو کوئی شبِ براءت میں 100 رکعت نفل پڑھے ، اللہ پاک اس کے پاس 100 فرشتے بھیجے گا ، 30 فرشتے اسے جنّت کی بشارت دیں گے ، 30 فرشتے اسے عذاب سے بچائیں گے ، 30 فرشتے اس سے دُنیوی آفات دُور کریں گے اور باقی 10 فرشتے اسے شیطان کے مکر و فریب سے بچائیں گے۔ ( [2] )

علَّامہ ضیاءُ الدِّیْن دِیْرِینی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ انہی 100 نوافِل کے متعلق فرماتے ہیں : اللہ پاک کے نیک بندے شبِ براءَت میں 100 رکعت نماز اس طرح ادا کرتے تھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سُورۂ اِخْلاص  ( قُل ھُوَاللّٰہُ اَحَد )  پڑھتے۔ امام حَسَن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے 30 صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہ علیہم نے حدیث بیان فرمائی کہ جس نے یہ نماز پڑھی ، اللہ پاک اس کی طرف 70 مرتبہ نگاہِ کرم فرماتا ہے اور ہر نگاہِ کرم کے بدلے اس


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 386 ، حدیث : 3841۔

[2]...حاشیہ صاوی علی الجلالین ، پارہ : 25 ، سورۂ دخان ، زیِر آیت : 3 ، جلد : 3 ، صفحہ : 256۔