Book Name:Shab e Barat Kese Guzarain

بھلائیوں کے در کھلنے کی رات

ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم نے فرمایا : اللہ کریم 4 راتوں  میں  بھلائیوں  کے دروازے کھول دیتا ہے : ( 1 ) بقرہ عید کی رات  ( 2 ) عیدالفطر کی رات  ( 3 ) شعبان کی 15 وِیں  رات کہ اس رات میں  مرنے والوں  کے نام ، لوگوں  کا رزق اور حج  کرنے والوں  کے نام لکھے جاتے ہیں  ( 4 ) عرفہ  ( یعنی 9 ذُو  الحج ) کی رات۔ ( [1] )  

بخشش و مغفرت کی رات

شُعَبُ الْاِیمان میں حدیثِ پاک ہے ، ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم نے فرمایا : 15 شعبان کی رات  ( یعنی شبِ براءَت کو )  ایک پُکارنے والا پُکارتا ہے :  * ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ اس کی مغفرت کی جائے  * ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کیا جائے ، پس بدکار عورت اور مشرک کے عِلاوہ جو بندہ جو بھی حاجت طلب کرتا ہے ، اس کی حاجت پُوری کر دی جاتی ہے۔ ( [2] )  

شبِ براءَت آقا کریم کے مشاہدات

اِبْنِ عساکر میں ہے : ایک مرتبہ شبِ براءَت کو فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم ! اُٹھئے ، نماز ادا فرمائیے کہ یہ وہ رات ہے جس میں رحمت کے 300 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، اس رات میں  * اللہ پاک کے ساتھ شریک ٹھہرانے والوں  * آپس میں


 

 



[1]...تفسیر دُرِّ منثور ، سورۂ دُخان ، زیرِ آیت : 1تا 5 ، جلد : 7 ، صفحہ : 402۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب فِی الصِّیَام ، جلد : 3 ، صفحہ : 383 ، حدیث : 3836۔