Book Name:Shab e Barat Kese Guzarain

میں اپنے رَبِّ کریم سے دُعا مانگنے والے کو مبارک ہو  * پانچویں دروازے کا فرشتہ یُوں صدا لگا رہا تھا : مبارک ہو اسے جو اس رات میں اپنے ربِّ کریم سے مناجات کرنے میں مَصْرُوف ہے  * چھٹے دروازے کا فرشتہ اعلان کر رہا تھا : اس رات میں مسلمانوں کو مبارک ہو  * ساتویں دروازے کا فرشتہ کہہ رہا تھا : اللہ پاک کو ایک ماننے والوں کو مبارک ہو  * آٹھویں دروازے پر فرشتہ یُوں پکار رہا تھا : ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ اس کی توبہ قبول کی جائے  * نَوَیں دروازے کا فرشتہ اعلان کر رہا تھا : ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا کہ اس کی مغفرت کر دی جائے  * دسویں دروازے پر فرشتہ اعلان کر رہا تھا : ہے کوئی دُعا مانگنے والا کہ اس کی دُعا قبول کی جائے۔

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم نے یہ رحمت بھرا منظر دیکھنے کے بعد فرمایا : اے جبریل ! یہ دروازے کب تک کھلے رہیں گے ؟  عرض کیا : رات کی ابتداء سے طُلُوعِ فجر تک دروازے یُونہی کھلے رہیں گے۔ ( [1] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شبِ براءَت فرشتوں کی عید رات ہے

حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کہا گیا ہے کہ جیسے مسلمانوں کے لئے عید کے 2 دِن ہیں ، ایسے ہی آسمان کے فرشتوں کے لئے 2 راتیں عید کی ہیں  ( 1 ) : شبِ براءَت اور  ( 2 ) : دوسری شبِ قَدْر۔ ( [2] )  

سال بھر کے گناہوں کا کفّارہ

امام سُبْکی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :  * شبِ جمعہ  ( یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات )


 

 



[1]...اِبْنِ عَسَاکر ، جلد : 51 ، صفحہ : 72-73۔

[2]...مکاشفۃ القلوب ، صفحہ : 303۔