Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

میں اس وقت 142مدنی عُلمائے کرام تقریباً807 کتب ورسائل پر کام کر کے فیضانِ علمِ دین عام کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے * مدنی چینل کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے ، آپ کا چندہ کسی بھی جائز ، دینی ، اِصلاحی ، فلاحی ، روحانی ، خیر خواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو ! گناہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup )  ہوجائیے۔ 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ بھی ہے۔آئیے ! ترغیب ( Motivation )  کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

سفرِ مدینہ کی سعادت مل گئی !

شیخوپورہ (  پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : اَلْحَمْدُ للّٰہ !