Book Name:Agle Pichhlon Ko Naseehat

نیک لوگوں کا ایک مبارک انداز

یہ بھی بہت اَہَم اور انتہائی ضروری وَصْف ہے ، امام شعرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اللہ پاک کے نیک بندوں کے اخلاق میں سے ہے کہ جب تک انہیں قرآن و سُنّت اور شریعت کی روشنی میں کسی کام کا واضِح حکم معلوم نہیں ہو جاتا تھا ، اس وقت تک وہ کام نہیں کیا کرتے تھے۔ ( [1] )

صحابہ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور شریعت پر عَمَل

بُخاری و مسلم میں روایت ہے ، جس کا خُلاصہ کچھ یُوں ہے کہ ایک مرتبہ چند صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سَفَر پر تھے ، راستے میں ایک مقام پر ایک شخص نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے عرض کیا : ہمارے سردار کو بچھو نے کاٹ لیا ہے ، کیا آپ کچھ کر سکتے ہیں ؟ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : ہاں ! میں دَم کر دُوں گا۔ چنانچہ وہ صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ اس شخص کے ساتھ گئے اور سورۂ فاتحہ پڑھ کر مریض کو دَم کیا ،   جس کی برکت سے مریض ٹھیک ہو گیا۔ اب اُن لوگوں نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کو کچھ بکریاں پیش کیں ، انہوں نے یہ بکریاں رکھ تو لیں مگر پھر خیال آیا کہ کیا یہ بکریاں لینا ہمارے لئے جائِز تھا یا نہیں ؟ چنانچہ انہوں نے ان بکریوں سے نفع حاصِل نہ کیا ، جب واپس مدینۂ منورہ حاضِر ہوئے تو سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں ساری صُورتِ حال عرض کی ، صاحِبِ شریعت ، رسولِ رحمت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ان بکریوں سے نفع حاصِل کرنے کی اجازت عطا فرمائی ، تب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  مطمئن ہوئے۔ ( [2] )   

اے عاشقانِ رسول ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا تقویٰ دیکھئے ! دَم کرنے کے بدلے میں


 

 



[1]...تنبیہ المغترین ، صفحہ : 21۔

[2]...بخاری ، کتابُ الاجارہ ، صفحہ : 585 ، حدیث : 2276خلاصۃً۔