Book Name:Agle Pichhlon Ko Naseehat

کے سبب بندہ آخرت کو بھولتا اور غفلت میں پڑتا ہے ( 5 ) : مال جمع کرنے کی ایک بڑی آفت یہ ہے کہ بندے کی پرہیزگاری میں کمی آجاتی ہے۔ ( [1] )  

قناعت کے مختصر فضائِل

اللہ پاک ہمیں مال کی حِرْص سے محفوظ فرمائے * قناعت  ( یعنی اللہ پاک نے جو دیا ، اس پر راضی ہو جانا )  بہت بڑی نعمت ہے * قناعت سنّتِ مصطفےٰ ہے * قناعت صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کا طریقہ ہے * قناعت اولیائے کرام کا طریقہ ہے * قناعت اختیار کرنے والا اللہ پاک کا محبوب ہے * قناعت سے اللہ پاک کی رضا ملتی ہے * قناعت کی برکت سے قبر و حشر میں آسانی نصیب ہوتی ہے * اور قناعت جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔

ضرورت سے زیادہ مال و دولت کا نہیں طالِب

رہے بَس آپکی نظرِ عنایت یَارسُولَ اللہ

رہیں سب شاد گھر والے شہا ! تھوڑی سی روزی پر

عطا ہو دولتِ صبر و قناعت یارسُولَ اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

  ( 4 ) : آخرت کی تیاری

پیارے اسلامی بھائیو !  مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ نے اَہْلِ تقویٰ کا چوتھا وَصْف یہ بتایا : اَلْاِسْتِعْدَادُ لِیَوْمِ الرَّحِیْل یعنی اس دُنیا سے کُوچ کرنے کے دِن کی تیاری کرنا۔


 

 



[1]...تنبیہ المغترین ، صفحہ : 100۔